اپر کوہستان ، سیلاب سے تباہ حال رابطہ سڑک کی بندش ، کندیا کے باسی مسائل کے بھنور میں


کوہستان ٹائمز بیورو رپوٹ : سیلاب کے بعد اپر کوہستان کندیا کی لاکھوں آبادی محصور ہوکر رہ گئی ، اپر کندیا میں اشیائے خوردنوش کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ، لوگ دشوار گزار پہاڑی راستوں سے راشن اپنے کندھوں پہ لاد کر لے جانے پہ مجبور ہیں ،مقامی لوگ اپنی مدد آپ سڑک بحالی میں مصروف ہیں تاہم ڈپٹی کمشنر محمد آصف شاہی نے متاثرہ علاقے کا دورہ کرکے متاثرین کو دلاسا دیا اور سڑک جلد بحال کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان محمد آصف شاہی متاثرین کی داد رسی کیلئے الیل پہنچ گئے۔

پچیس اگست کے دن کوہستان کے دیگر علاقوں دوبیر اور زیدکھاڑ کی طرح اپر کوہستان کی دور افتادہ وادی کندیا میں سیلابی ریلے نے بڑے پیمانے پہ تباہی مچادی ہے ، علاقے کی ایک سو بیس میٹر طویل رابطہ سڑک سیلاب اپنے ساتھ بہا کر لے گیا اور سینکڑوں کی تعداد میں رہائشی مکانات بھی سیلاب کی نذر ہوگئے ، سیلابی صورتحال کے بعد علاقے میں بھوک و افلاس کی صورت ہے ، مقامی متاثرین مریضوں اور راشن دشوار گزار پہاڑی راستوں سے کندھوں پہ اٹھاکر لے جانے پہ مجبور ہیں ، پندرہ روز گزرنے کے بعد بھی رابطہ سڑک بحال نہ ہوسکتی ، لوگ اپنی مدد آپ سڑک بحال کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں ۔ادھر ضلعی انتظامیہ اور پاک آرمی کی کوششوں سے دور افتادہ علاقوں میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے متعدد علاقوں میں راشن پہنچادیاگیا ہے تاہم علاقہ دور دراز ہونے کے باعث تمام لوگوں تک مناسب راشن پہنچنے میں دشواری ہے اور لوگ کمیلہ سے کئی دن کا پیدل سفر کرکے اشیائے ضروریہ لے جانے کی کوشش میں ہیں ،جس کیلئے وہ بڑی تکلیف اُٹھارہے ہیں ۔

کوٹگل سے اپر کندیا کی جانب محو سفر جفا کش کندیا کے باسی بھاری وزن کے ساتھ رواں دواں ہیں ۔

گزشتہ روز ضلع اپر کوہستان کے ڈپٹی کمشنر محمد آصف شاہی نے سماجی کارکنوں کے ساتھ متاثرہ علاقے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے متاثرین کی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کی جہاں انہوں نے متاثرین سیلاب کو ایک وقت کا کھانا اور فری میڈیکل کیمپ بھی فراہم کیا ۔اس موقع پہ کوہستان ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی کوہستان کا کہنا تھا کہ شروع دن سے کندیا اور زیدکھاڑ کے متاثرین کی ہر ممکن مدد کی اور راشن کی بروقت ترسیل کے ابتدائی طور پہ سڑک بحال کررہے ہیں ،اس سڑک کی بحالی میں داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی انتظامی بہت بڑی مدد کی ہے ۔ علاقے میں بیماریوں سے بروقت نمٹنے کیلئے میڈیکل کی ٹیمیں موجود ہیں اور کثیر مقدار میں ادویات بھی پہنچادی گئیں ہیں ۔ ان کے دورے کے دوران سول ڈیفنس کے رضاکاروں اور میڈیا ٹیم نے اپنے ساتھ دوائیوں کا کاٹن بھی تھوٹی تک پہنچادئے تھے

ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان محمد آصف شاہی کوہستان ٹائم سے بات چیت کررہے ہیں ۔

تحصیل کندیا اپر کوہستان کی وہ وادی ہے جہاں سیلاب نے دروں اور دیہاتوں میں رہنے والوں کی زندگی اجیرن کردی ہے ، ہیلی کاپٹر کے ذریعے راشن تو پہنچا دیا گیا مگر مقامی لوگ اسے ناکافی قرار دے رہے ہیں ، لوگوں کا مطالبہ ہے کہ فوری طور کندیا کی رابطہ سڑک بحال کی جائے اور اپر کندیا کے دور افتادہ علاقوں میں اشیائے خوردو نوش کے ساتھ ساتھ دوائیاں بھی پہنچائی جائے ۔

تحصیل چئیرمین سب ڈویژن سیو ، تحصیل چئیرمین کندیا اور سماجی کارکنوں کے ہمراہ زیرو پوائنٹ سے سفر کندیا شروع

اس متعلق ویڈیو سٹوری کیلئے لنک پہ کلک کریں ۔

https://web.facebook.com/kohistaantimes/videos/1048085299406937

https://web.facebook.com/kohistaantimes/videos/5995348010494543